ابنا: رپورٹ کے مطابق سنیچر کو ملک کی آئینی عدالت نے صدارتی انتخابات میں تین امیدواروں کی تصدیق کی تھی . اس طرح سے شام میں صدارتی انتخابات میں ماہر عبدالحفیظ حجار، حسان عبداللہ نوری اور بشار حافظ الاسد کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہوگا .
شام کے آئین اور قانون انتخابات کے مطابق صدارتی عہدے کے انتخابات کے لئے پہلے اعلی آئینی عدالت میں امیدوار درخواست داخل کرتا ہے جب کہ اس کے لئے کم سے کم 35 ممبران پارلیمنٹ کی منظوری لینا بھی ضروری ہوتا ہے اور ہر پارلیمانی رکن کو ایک امیدوار کی ہی تصدیق کرنے کا حق ہے .
شام کی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم شامی شہری صدارتی عہدے کے لئے 28 مئی کو پولنگ کریں گے اور ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے شام سات بجے تک جاری رہے گی جب کہ شام میں تین جون کو پولنگ ہوگی ، جو صبح سات بجے سے شام سات بجے تک جاری رہے گی۔
.......
/169